پاکستان طبی کانفرنس نے ہمیشہ اطباء کے حقو ق کو مقدم رکھا،حکماء

پاکستان طبی کانفرنس نے ہمیشہ اطباء کے حقو ق کو مقدم رکھا،حکماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان طبی کانفرنس ایک ایسی عظیم طبی جماعت ہے جس نے اپنے قیام سے لے کر آج تک صرف اور صرف اطباء کے حقوق اور فلاح و بہبود کو مقدم رکھا۔ پاکستان طبی کانفرنس نہ کبھی اطباء کو در پیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے پیچھے رہی اور نہ کبھی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار ’’ شعبہ جراحت کو در پیش مسائل اور ان کے حل ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم منصور العزیز نے کیا ۔ دیگر مقررین میں پروفیسر حکیم وید محمد جمیل خاں نائب صدر NCT، پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس صدر PTCپنجاب ،پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی،ڈاکٹر سکندر حیات زاہد ، حکیم سید عمران فیاض، حکیم افضل میو ، حکیم انعام اللہ ، مفتی ڈاکٹر محمد یوسف شامل تھے ۔ اُ نہوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس نہ کبھی باطل کے سامنے جھکی ہے اور نہ بکی ہے ۔ اِ س کی کارکردگی اطباء کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ اس موقع پر پاکستان طبی کانفرنس کے ’’ شعبہ جراحت ‘‘ کی تنظیم سازی بھی گئی۔
 تقریب میں حکیم حامدمحمود، حکیم اسماعیل ، حکیم اجمل خان ، حکیم عیسٰی نذیری ، حکیم محمود احمد ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم عطاء الرحمان صدیقی ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ ، حکیم طاہر خان ، حکیم نصر اللہ ، حکیم عامر شہزاد ، حکیم احمد سلیم ، حکیم اللہ دتٰہ، محمد ظریف بھٹی ، محمد فراز صدیقی، رئیس احمد سمیت اطباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔