50 فیصد قرعہ اندازی میں 3سال سے درخواستیں دینے والے شامل
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)3سال سے مسلسل سرکاری سکیم میں درخواستیں دینے والوں اور80سال سے اوپر کے افراد کی سرکاری قرعہ اندازی نہ ہو سکی ،عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ان کی قرعہ اندازی کرنے کا فیصلہ،وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی ہدایت پر پاکستان کے کل کوٹہ کے 50 فیصد کی قرعہ اندازی 89ہزار605افراد کی جنرل قرعہ اندازی ہو گئی ہے اس میں 3سال سے درخواستیں دینے والے شامل ہیں ان کو دوسری دفعہ بھی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا ،3سال والوں کی 20ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان کے لیے 10ہزار علیحدہ کوٹہ ضرور تھا مگر50 فیصد قرعہ اندازی میں وہ کوٹہ شامل کر لیا گیا ہے ،عدالتی فیصلے سے جو کوٹہ سرکار کو ملے گا اس میں سے 3سال والے 10ہزار اور80سال سے اوپر والوں کے لیے قرعہ اندازی ہو گی،80سال کی عمر والوں کی صرف 5ہزار درخواستیں موصول ہوئیں وہ سب کامیاب ہیں ،عدالتی فیصلے کے بعد ان کی لسٹ جاری ہو سکے گی،28فروری کو ہونے والی قرعہ اندازی میں2فیصد ہارڈ شیٹ کوٹہ جو 1792بنتا ہے بھی شامل ہے ،28فروری کو کامیاب ہونے والے 87ہزار 813افراد کی حتمی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے ان کو خطوط کے ذریعے اطلاع بھی دی جا رہی ہے ۔