توہین عدالت فیصلے کیخلاف نہال ہاشمی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

توہین عدالت فیصلے کیخلاف نہال ہاشمی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ان لائن ) سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی توہین عدالت کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چھ مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا ، بنچ میں جسٹس عمرعطا ء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہوں گے، سپریم کورٹ نے یکم فروری کو مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق سنیٹر نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقاریر پر غیر مشروط معافی کو مسترد کر کے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے انکو ایک ماہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، نہال ہاشمی سزا مکمل کرنے کے بعد جیل سے رہا بھی ہو چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -