نیب کا جعلی افسر شہزاد یوسف گرفتار

نیب کا جعلی افسر شہزاد یوسف گرفتار

اسلام آباد (آن لائن) نیب کے جعلی افسر شہزاد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کا جعلی افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم شہزاد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ ملزم شہزاد یوسف نے اعتراف جرم کرلیا اور ملزم سے بھاری تعداد میں رقم برآمد اور ملزم شہزاد یوسف کے تمام بینک اکاؤنٹ منجمند کردیئے گئے اور کارروائی شروع کردی گئی۔ ترجمان نیب کے مطابق گرفتاری کے بعد ملزم نے رقم وپس کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

مزید : صفحہ آخر