’’جھوٹے خان ‘‘لوگوں کو گالیاں دے کر وزیر اعظم نہیں بن سکتے، حمزہ شہباز

’’جھوٹے خان ‘‘لوگوں کو گالیاں دے کر وزیر اعظم نہیں بن سکتے، حمزہ شہباز

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہاہے کہ"جھوٹے خان "لوگوں کو گالیاں دے کر کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے اس کے لئے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا پڑتا ہے اور میاں نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کی طرح دن رات عوام کی خدمت کرنا ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے تمام وعدے پورے کرتے ہوئے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور انشاء اللہ لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرکے عوام کی عدالت میں پیش ہونگے۔حمزہ شہباز یہاں گوجرانوالہ میں اراکین اسمبلی ،بلدیاتی نمائندوں اور مقامی رہنماؤں و کارکنوں سے خطاب کررہے تھے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا ۔حمزہ شہباز نے بتایا کہ گوجرانوالہ کاجلسہ اب 9مارچ کی بجائے 11مارچ کو ہوگا۔جس میں گوجرانوالہ کے عوام اپنا ہی ریکارڈ توڑیں گیاور اپنے قائدین کا تاریخی استقبال کرینگے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ میاں نوازشریف عوام کے دلوں کے لیڈر ہیں اورانہوں نے نیک نیتی کے ساتھ ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے اور انشاء اللہ 2018میں دوبارہ موقع ملاتو بلدیاتی نطام کومزید مضبوط بنائیں گے۔حمزہ شہباز کے دور ہ گوجرانوالہ پر پارٹی کارکنوں یوتھ ونگ کے نوجوانوں اور ورکرز کی بڑی تعدا دنے ان کا شاندار استقبال کیا اور پرجوش نعرے لگائے ،خواتین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔وفاقی وزیرا خرم دستگیراور محمود بشیر ورک ،صوبائی وزیر رانا مشہود اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر