گورنر پنجاب سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات ،سالانہ رپورٹ پیش

گورنر پنجاب سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات ،سالانہ رپورٹ پیش

لاہور( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر)مقصود احمد نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر گورنر پنجاب کو کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ امید واروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیشن کے صوبہ بھر کے دفاتر فعال طریقے سے مصروف سرگرم عمل ہیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا کر ہی ہم اداروں کو منظم اور مستحکم کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحیح جگہ کے لیے صحیح امیدوار کا انتخاب کرنا اور میرٹ کا بول بالا رکھنا موجودہ قیادت کا عزم اور ترجیح ہے ۔

مزید : صفحہ آخر