عدالت عالیہ کے2 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلوں کا حکم جاری

عدالت عالیہ کے2 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلوں کا حکم جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی نے عدالت عالیہ کے دو ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ایڈیشنل رجسٹرار شیخ ظہور احمد کواو ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔شیخ ظہور احمد18ویں گریڈ میں ہائیکورٹ کی کانفیڈنشل برانچ میں تعینات تھے۔دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عالیہ کے سینئر پرسنل اسسٹنٹ اقبال حنیف کو جسٹس مامون رشید کی عدالت میں ایڈیشنل رجسٹرار ججمنٹ تعینات کیاگیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر