کمشنرلاہور کو معذور لیڈی ڈاکٹر کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کا حکم

کمشنرلاہور کو معذور لیڈی ڈاکٹر کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے کمشنرلاہور کو معذور لیڈی ڈاکٹر کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس فرخ عرفان نے ڈاکٹر زرتاج کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مدراینڈ چلڈرن ہسپتال سے ذاتی رنجش کے بنیاد پر مریدکے میں تبادلہ کردیا گیا۔ایم ایس نے مخالف ڈاکٹروں کے حکم پر تبادلے کا آڈزر جاری کیا۔معذور لیڈی ڈاکٹر کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار روزانہ مریدکے آ جا نہیں سکتی۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تبادلے کو کالعدم قرار دے کر جناح ہسپتال میں تعینات کرنے کا حکم دے۔عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد معاملہ کمشنر لاہور ڈویژن کو ارسال کرتے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : صفحہ آخر