سینیٹ الیکشن:اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد

سینیٹ الیکشن:اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیزشیخ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوسینیٹ کے انتخابات کے لئے نااہل قراردینے کے لئے دائر درخواست مسترد کردی ۔فاضل بنچ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقراررکھا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کہ بادی النظرمیں درخواست گزار متاثرین فریق نہیں ہے، الیکشن کے بعد درخواست گزارکی اسحاق ڈار کے خلاف انتخابی عذرداری دائر ہوسکتی ہے ،فاضل بنچ نے درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

مزید : صفحہ آخر