پاسکو میں میرٹ کے برعکس تقرریاں وفاقی حکومت اور ایم ڈی پاسکو کو نوٹس

پاسکو میں میرٹ کے برعکس تقرریاں وفاقی حکومت اور ایم ڈی پاسکو کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاسکو میں مبینہ طور پرمیرٹ کے برعکس تقرریوں کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور ایم ڈی پاسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی،پاسکو سٹاف یونین کے صدر رانا لطیف کی وکیل ربیعہ باجوہ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت ریاست شہریوں کو یکساں بنیادوں پر مواقع فراہم کرنے کی پابند ہے،پاسکو میں گریڈ پانچ سے گریڈ اٹھارہ تک سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں جس سے ہل امیدواروں کی حق تلفی ہوئی،بھرتیوں سے قبل اسامیوں کو مشتہر بھی نہیں کیا گیا ۔
پاسکو

مزید :

صفحہ آخر -