توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری آبپاشی اسد اللہ خان کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری آبپاشی اسد اللہ خان کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری آبپاشی اسد اللہ خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے جمیل کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جہلم کے مقام پر پنڈوری ڈیم میں کنکریٹ کے کام کا ٹھیکہ لیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے کام بروقت مکمل کر دیا تھا،حکومت کی قائم ٹیکنیشن کمیٹی کی سفارشات کے باوجود اس کوکام کی ادائیگی نہ کی گئی جبکہ عدالت محکمہ کو رقم کی ادائیگی کاحکم دے چکی ہے ۔عدالت کے 8 اکتوبر 2017 ء کے اس حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے رقم ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

مزید : صفحہ آخر