لاہور ہائی کورٹ بار نے حکومت سے سرکاری حج کوٹہ کا مطالبہ کردیا

لاہور ہائی کورٹ بار نے حکومت سے سرکاری حج کوٹہ کا مطالبہ کردیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار نے حکومت سے سرکاری حج کوٹہ کا مطالبہ کردیا ،کہتے ہیں جس طرح حکومت دیگر شعبہ جات کی طرف توجہ دے رہی ہے ،اسی طرح وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرے۔اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کے لئے سرکاری حج کوٹے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ وکلاء کے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ،مگر حکومت وکلاء برادری کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے،حکومت فوری طور پر وکلاء کے لئے سرکاری حج کوٹہ مختص کرکے اعلان کرے۔

مزید : صفحہ آخر