نشتر پارک گڑھی شاہو کے مکینوں کی درخواست پر ایل ڈی اے کو نوٹس

نشتر پارک گڑھی شاہو کے مکینوں کی درخواست پر ایل ڈی اے کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے نشتر پارک گڑھی شاہو کے مکینوں کی جانب سے دائر درخواست پر ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کرامت علی شاہ سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کالونی کی 23 کنال اراضی پر 26گھر قائم ہیں ،ان گھروں کے مقیم مالکانہ حقوق رکھتے ہیں ،وکیل نے دوران سماعت نشان دہی کی کہ اب ایل ڈی اے نے سیاسی بنیادوں پر رہائشیوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایل ڈی کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹس اور ان کے خلاف کاروائی سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -