اثاثے چھپانے اورجعل سازی پر ن لیگی ایم پی اے ملک نواز کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پرنوٹس

اثاثے چھپانے اورجعل سازی پر ن لیگی ایم پی اے ملک نواز کی نااہلی کیلئے دائر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اثاثے چھپانے اور جعل سازی کرنے پرمسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک محمد نواز کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبرو درخواست گزار ملک تاج احمد نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے ملک نواز نے کاغذات نامزدگی میں نہ ہی اپنے اثاثہ جات ظاہر کئے اور نہ ہی بینکوں سے حاصل کئے گئے قرضہ جات کی تفصیلات فراہم کیں،عدالت لیگی ایم پی اے ملک نواز کو آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے معیار پر پورا نہ اترنے کی بناپر نااہل قرار دے ،اس کیس کی مزید سماعت 4 اپریل کو ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر