اوورسیز پاکستانی کی 70 کنال زمین پر قبضہ کرنے والے ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم

اوورسیز پاکستانی کی 70 کنال زمین پر قبضہ کرنے والے ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کی 70 کنال زمین پر قبضہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس عبدالسمیع خان نے انور عارف کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی کے حکم کے باوجود تھانہ سندر پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔گلزار احمد نے 70 کنال اراضی کے جعلی دستاویزات بنا کر قبضہ کررکھا ہے۔پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان گلزار سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔دوران سماعت عدالت نے ایس ایچ او سندر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو فوری ایس ایچ او شپ سے ہٹادیئے جاؤ گے ۔عدالت نے ایس ایچ او کو فوری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

مزید : صفحہ آخر