ڈسٹرکٹ جوڈیشری افسران کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے پر فریقین کے وکلابحث کیلئے ہائیکورٹ طلب

ڈسٹرکٹ جوڈیشری افسران کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے پر فریقین کے وکلابحث کیلئے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری افسران کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے پر فریقین کے وکلاکو بحث کے لئے طلب کرلیا۔جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جاوید محمود کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالتوں کے ججوں اور افسروں کو ہائیکورٹ کے سٹاف کے برابر جوڈیشل الاؤنس نہیں دیا جا رہا۔ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود جوڈیشل افسران کو الاؤنس پنجاب حکومت فراہم نہیں کررہی درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت جوڈیشل الاونس فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے مزید کاروائی کے لیے کیس کی سماعت 15 مارچ تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر