ہائیکورٹ : وکلاء کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر آئندہ ماہ شروع کر دی جائے گی

ہائیکورٹ : وکلاء کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر آئندہ ماہ شروع کر دی جائے گی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے وکلاء کے لئے اگلے ماہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع کردی جائے گی ۔ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پارکنگ پلازے کا پیپرورک مکمل کرلیا گیا ہے۔حکومت وکلاء کے دیگر مسائل بھی حل کرے گی۔سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار حسن اقبال وڑائچ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پارکنگ پلازے کی مکمل یقینی دہانی کروا دی ہے،بہت جلد پارکنگ پلازہ قائم کیا جائے گا۔

پارکنگ پلازہ

مزید : صفحہ آخر