بحریہ ٹاؤن لاہور کی گرینڈ جامع مسجد میں قرآن لائبریری کا آغاز

بحریہ ٹاؤن لاہور کی گرینڈ جامع مسجد میں قرآن لائبریری کا آغاز

لاہور (خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن لاہور کی گرینڈ جامع مسجد میں’ قرآن لائبریری ‘کا آغازکر دیا گیا ہے۔پاکستان کی تیسری اور دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا اپر فلور اس تاریخ ساز لائبریری جس میں میں 500 سے 1000 برس قدیم نسخے اپنی اصل حالت میں موجود ہیں،کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ ان نسخوں میں اسلام، تاریخ، اور ادب کے موضوعات پرکتب شامل ہیں۔بحریہ ٹاؤن کے بانیوں میں سے ایک ایئر کموڈور جاوید احسن (مرحوم) نے یہ نسخے انڈونیشیا، ایران، افغانستان سعودی عرب اور دیگر ممالک سے اکھٹے کیے۔ ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) علی احسن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایااس سے قبل یہ شاندار ذخیرہ بحریہ آرچرڈ کی مرکزی مسجد کی زینت تھالیکن اب چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کی خصوصی ہدایات پر اسے گرینڈ جامع مسجد منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کی خواہش ہے کہ یہ خزانہ، پاکستان اور بحریہ ٹاؤن کی طرح تاقیامت سلامت رہے۔اپنی اصل حالت میں محفوظ رکھنے کی خاطران 500سے 1000 برس پرانے نسخوں کو ہر2 یا 3 سال بعد ٹریٹمنت دیا جاتا ہے۔بحریہ ٹاؤن نا صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ گروپ ہے جسکے پراجیکٹس لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد، کراچی اور نوابشاہ میں قائم ہیں۔

مزید : صفحہ آخر