ملازمین کے زیر التواء الاؤنسز کی منظوری کیلئے سول سیکرٹریٹ ملازمین کااجلاس
لاہور( کلچرل رپورٹر)سول سیکرٹریٹ کیبنٹ بلاک میں ملازمین کے زیر التواء الاؤنسز کی منظوری کے لئے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ملازمین کے الاؤنسز بڑھانے کے لئے متعلقہ حکام سر جوڑ کر بیٹھیں گے صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث نے اس حوالے سے یہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں متعلقہ افسران کو طلب کیاہے صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث نے اجلاس طلب کیا تھا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول،سیکرٹری خزانہ عامریعقوب معاملات سے ان کو آگاہ کریں گے اور اس کے علاو ہ سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹر خالد طاہر نے بھی اس حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ کو بریفنگ کیا اجلاس میں ملازمین کے الاؤنسز میں اضافہ کے حوالے سے غور و غوض کیا گیا۔