اسٹاک مارکیٹوں میں بھونچال ، 128ارب ڈالرز ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹوں میں بھونچال ، 128ارب ڈالرز ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں جاری بونچھال سے دنیا کے امیر ترین افراد کے 128ارب ڈالر ڈوب گئے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے باعث دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوگیا۔بین الاقومی جریدے بلوم برگ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر کے 500 امیر ترین افراد کو 128ارب ڈالر کا جھٹکا لگا۔ اس دوران امریکہ کے امیر ترین افراد کے 55ارب ڈالر جبکہ چین کے امیر ترین افراد کو 14ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔فیس بک کے مالک مارک زوکر برگ کو 3ارب 70کروڑ ڈالر کا جھٹکا اور وارن بوفے کو 3ارب 71 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -