گاندھی کا نایاب خط پچاس ہزار ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش

گاندھی کا نایاب خط پچاس ہزار ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش

پنسلوانیا(صباح نیوز)امریکی ریاست پنسلوانیا کے راب کلیکشن نے مہاتما گاندھی کا تحریر کردہ ایک نایاب خط فروخت کے لیے پیش کیا ہے ،جس کے 50 ہزار امریکی ڈالرز میں نیلام ہونے کی توقع ہے ۔یہ خط گاندھی کی ذاتی اشیا میں شامل تھا جس میں انہوں نے یسوع مسیح/حضرت عیسی کے وجود کی نوعیت پر بحث کی ہے ۔یہ خط گاندھی نے گجرات میں اپنے سابرمتی آشرم سے 6 اپریل 1962میں لکھا تھا ۔راب کلیکشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خط مذہب پر لکھے گئے بہترین خطوط میں سے ایک ہے جسے گاندھی نے تحریر کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر