سانحہ صفورا ،سزائے موت پانیوالے دہشتگردوں کی اپیلوں پرفوجی عدالت کے حکم نامہ کی تفصیلات طلب

سانحہ صفورا ،سزائے موت پانیوالے دہشتگردوں کی اپیلوں پرفوجی عدالت کے حکم ...

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کی جانب سے دائر اپیلوں پر فوجی عدالت کے حکم نامے کی مزید تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے دہشتگردوں کی جانب سے دائر اپیلوں کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو ملزمان کے وکیل حشمت حبیب پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کے وکیل حشمت حبیب کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے فوجی عدالت کے حکم نامے کی مزید تفصیلات طلب کرلیں۔واضح رہے کہ سانحہ صفورا کے پاداش میں فوجی عدالت نے سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان نامی دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی تھی۔

مزید : صفحہ آخر