روس امریکہ کے میزائل سسٹم کا نشانہ نہیں ، کونڈویزا رائی

روس امریکہ کے میزائل سسٹم کا نشانہ نہیں ، کونڈویزا رائی

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو یزا رائس نے واضح کہا ہے امریکہ کے میزائل سسٹم کا نشانہ روس نہیں بلکہ ہمارے ٹارگٹ شمالی کوریا اور ایران ہیں۔ فوکس نیوزکیساتھ ایک انٹرویو میں روسی صدر پیوٹن کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے روس کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا۔ صدر بیوٹن نے کہا تھا امریکہ کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ اس کا ایک میزائل سسٹم روس کے ہزاروں میزائل تباہ کر سکتا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے بتایا امریکہ کی طرف سے کبھی سرکاری طور پر اس طرح کا دعوی نہیں کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر