اوگرا کا ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت کا اعلان

اوگرا کا ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت کا اعلان

کراچی (آئی این پی ) اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت کا اعلان کر تے ہوئے فی کلو قیمت 107 روپے 50 پیسے مقرر کر دی ۔ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین علی حیدر کے مطابق اوگرا کی جانب سے ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت کے اعلان کے بعد فی کلو قیمت 107 روپے 50 پیسے مقرر کی گئی ہے اور ان قیمتوں کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ اوگرا نے قیمتوں کے نفاذ میں ترسیل کی قیمت شامل نہیں کی۔

مزید : صفحہ آخر