امریکہ ،دوران پرواز طیارہ لاپتہ ہوگیا ، 3 روز گزرنے کے باوجود سراغ نہیں مل سکا

امریکہ ،دوران پرواز طیارہ لاپتہ ہوگیا ، 3 روز گزرنے کے باوجود سراغ نہیں مل سکا

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست میری لینڈ کے ساحل پر مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے تاہم 3 روز گزرنے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 4 مسافروں کی گنجائش والے سیسنا 172 ایس طیارے نے بدھ کے روز شام کے وقت ریاست میری لینڈ کے ساحلی شہر بالٹی مور کے مارٹن سٹیٹ ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور صرف 45 منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا۔ طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد زمین پر اور سمندر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا لیکن تاحال طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ کوسٹ گارڈ کے آفیسر رونلڈ ہوجز کے مطابق اب تک ساحل سمندر سے ڈیڑھ میل کی دوری پر ایک جگہ سے طیارے سے خارج ہونے والے تیل کے نشانات ملے ہیں جبکہ جہاز کا ایک ٹکڑا بھی ملا ہے تاہم یہ تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ اسی جہاز کا حصہ تھا۔ اس امریکی جہاز کے یوں لاپتہ ہونے کے واقعے کو ایم ایچ 370 کے واقعے سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر