پنجاب کے سات افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب کے سات افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

لاہور( افضل افتخار)حکومت پنجاب نے سات افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے جس کے مطابق محمد مبین احسن سیکشن آفیسر محکمہ آئی اینڈ سی تعینات ہوئے جبکہ ملک اعجاز احمد اے سی ایچ آر ایم کو ارڈ گجرات تعینات کردیا گیا ہے عنصر صغیر خان کوڈی ایم او اٹک تعینات کردیا گیا اسی طرح غزالہ کنول کو سیکشن افسر محکمہ داخلہ تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ سیمل مشتاق کو سیکشن افسر محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے غیاث الرحمان کو سیکشن آفیسر محکمہ معدنیات تعینات کردیا گیا اور خلیل حسین بلوچ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ شورٹ کوٹ تعینات کئے گئے ہیں حکومت نے یہ تمام تقرر و تبادلہ ان کی بہترین خدمات کے پیش نظر کئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر