کراچی، کار حادثہ میں ایم پی اے روبینہ قائم خانی کا بیٹا جاں بحق

کراچی، کار حادثہ میں ایم پی اے روبینہ قائم خانی کا بیٹا جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کراچی میں سی ویو کے قریب تیزرفتار کار الٹنے سے سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خا نی کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کراچی کے علاقے سی ویو پر ولیج ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے پیپلزپارٹی کی ایم پی اے روبینہ قائم خانی کا جوانسال بیٹا حمزہ قائم خانی جاں بحق ہوگیا۔ذرئع کے مطابق حادثے میں ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر