عابدہ حسین نے بختاور بھٹو کے قانونی نوٹس کا جواب تیارکرنا شروع کر دیا

عابدہ حسین نے بختاور بھٹو کے قانونی نوٹس کا جواب تیارکرنا شروع کر دیا

لاہور( این این آئی )پاکستان کی امریکہ میں سابق سفیر عابدہ حسین نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے قانونی نوٹس ملنے کے بعد اپنے وکیل کی مدد سے اس کے جواب کی تیاری شروع کر دی ۔بختاور بھٹو کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کتاب کی مصنفہ عابدہ حسین، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور کراچی لیٹریچر فیسٹیول کی بانی امینہ سید اور سلمی عادل کو قانونی نوٹس بھیجے تھے۔اس قانونی نوٹس میں عابدہ حسین پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بینظیر سے اپنی وابستگی ظاہر کر کے ان کے بارے میں غلط تاثر دینے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے132 صفحوں پر مشتمل اس کتاب کے آٹھ باب ہیں جن میں بینظیر کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر