راؤ انوار نے قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر نہیں کیا، ایف آئی اے

راؤ انوار نے قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر نہیں کیا، ایف آئی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے سندھ پولیس کو نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کیس میں مطلوب معطل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر را انوار کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ملزم نے کسی بھی قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے را ؤانوار کی سفری معلومات حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا، اس سے قبل 23جنوری کو بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے امیگریشن سٹاف نے سابق ایس ایس پی کے ملک سے باہر جانے کی کوشش کو نا کا م بنا دیا تھا۔ذرائع کے مطابق جب سے سابق ایس ایس پی ملیر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، ملزم نے ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ اور سمندر کے راستے سے قانونی طور پر بیرون ملک کا سفر نہیں کیا، تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس ایسے افراد کی نگرانی کرنے کا طریقہ کار موجود نہیں جو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -