آئی جی پنجاب نے ایک ایس ایس پی اور 5 ڈی ایس پیز تبدیل کر دئیے

آئی جی پنجاب نے ایک ایس ایس پی اور 5 ڈی ایس پیز تبدیل کر دئیے

لاہور(آن لائن)آئی جی پنجاب نے ایک ایس ایس پی اور 5 ڈی ایس پیز تبدیل کر دئیے ہیں اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایس ایس پی عمران محمود اے آئی جی آپریشنز سنٹرل پولیس آفس جبکہ ڈی ایس پی سعادت علی چوبارہ لیہ احمدپور سیال جھنگ تعینات کئے گئے ہیں ،اسحاق سیال تونسہ شریف سے ایس ڈی پی او صدر ملتان تعینات ہوئے ہیں ۔ ڈی ایس پی لیگل ڈی جی خان محمد رزاق کا تبادلہ اور رحیم یار خان تقرری عمل میں لائی گئی ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر قصو ر عمران نواز تبدیل جبکہ سپیشل برانچ لاہور تعینات کئے گئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر