بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، 6 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، 6 مشتبہ دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک ) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین سے 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو کربلا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 500 کلو بارودی مواد، تیار خودکش جیکٹس اور دستی ساختہ بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آرر کا بتانا ہے کہ دہشتگروں کی کمین گاہ سے سب مشین گنز، بارودی سرنگیں اورمواصلاتی آلات بھی پکڑے گئے۔

مزید : صفحہ آخر