وزیراعلیٰ کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر ڈاکٹر اسد اشرف کومبارکباد

وزیراعلیٰ کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر ڈاکٹر اسد اشرف کومبارکباد

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدوارڈاکٹر اسد اشرف کومبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر اسد اشرف اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایوان بالا میں اپنا موثر کردارادا کریں گے اور پنجاب اسمبلی کے اراکین نے ڈاکٹر اسد اشرف پرجس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ یقیناًاس پر پورا اتریں گے۔

مزید : صفحہ آخر