بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم
لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کردیا گیا ۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں شیڈول کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ پہاڑوں اور گلیات میں برف باری سمیت میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی آئی ہے ۔ ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کر دی گئی ہے گزشتہ روز تربیلاسے 20 ہزار کیوسک اور منگلا سے صرف سات ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا ۔ ہائیڈل کی پیداوار کم ہو کر صرف پندر ہ سو میگاواٹ کی سطح پر آ گئی ہے ۔