بی ایس سی طالبہ بداخلاقی کیس ، ورثا پر صلح کیلئے ملزمان کا دباؤ، بھاری رقم کی پیشکش

بی ایس سی طالبہ بداخلاقی کیس ، ورثا پر صلح کیلئے ملزمان کا دباؤ، بھاری رقم کی ...
بی ایس سی طالبہ بداخلاقی کیس ، ورثا پر صلح کیلئے ملزمان کا دباؤ، بھاری رقم کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نامہ نگار) کالج جاتے ہوئے اغواکے بعد اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بننے والی طالبہ کے کیس کے حوالے سے مزید انکشا فا ت سامنے آئے ہیں ورثاء پر صلح کیلئے ملزمان کا دباؤ اور بھاری رقم کی پیشکش کی جارہی ہے گرفتار ملزموں میں ایک لیکچرار جبکہ دوسرا مڈل سکو ل کا ٹیچر ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق جتوئی میں دو روز قبل بی ایس سی کی طالبہ( ر) نجی کالج جاتے ہوئے اغواء کیا گیا طالبہ کا کہنا تھا اسے اغوا کر نے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اسے نیم بے ہوشی میں حالت میں اسکے گھر کے قریب پھینک گئے تھے ۔پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک ملزم سجاد جعفری گورنمنٹ کوڑے خان کالج جتوئی میں اردو کا لیکچرار ہے اور دوسرا ملزم انصر عباس گورنمنٹ ایلمنٹری سکول رامپور میں ٹیچر ہے اور ملزم سجاد طالبہ کو نجی کالج میں پڑھاتا تھا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار لیا ہے اور فرانزک ٹیم ڈیرہ غازی خان نے جائے وقوعہ کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے طالبہ کا ٹی ایچ کیو میں ابتدائی میڈیکل کرنے کے بعد ڈی این اے کیلئے لاہور بھیج دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان پارٹی کی جانب سے طالبہ کے ورثا پر صلح کیلئے بہت زیادہ دباو ڈالا جا رہا اور انہیں بھاری رقم کی آفر کی جارہی ہے مگر طالبہ کے ورثاء صلح پرراضی نہیں ہیں جب صحافیوں نے ایس ایچ او جتوئی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا میں میرٹ پر تفتیش کررہا ہوں اور انصاف کے تقاضے پورے کروں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -