چودھری نثار کی قومی اسمبلی آمد، سپیکر سمیت وزراء سے ملاقاتیں

چودھری نثار کی قومی اسمبلی آمد، سپیکر سمیت وزراء سے ملاقاتیں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر رانا تنویر، وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ، سینیٹر چوہدری تنویر اور کیپٹن(ر) صفدر سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،سینیٹ کے الیکشن اور دیگر امور پر بات چیت ۔ تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان گزشتہ روزپارلیمنٹ ہاؤس میں آئے اور30 منٹ سے زائددیر تک موجودرہے ۔ بعد ازاں سپیکر سردار ایاز سے چودھری نثار نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ دریں اثناء چوہدری نثار نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے آئیں گے۔

مزید : صفحہ آخر