پنجاب اسمبلی، نیب کیخلاف قرارداد کی منظوری پر اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بنارہا

پنجاب اسمبلی، نیب کیخلاف قرارداد کی منظوری پر اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج، ...

لاہور( آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں نیب کے خلاف قراداد کی منظوری پر اپوزیشن کا ایوان میں شدید احتجاج اور ہنگامہ ‘اپوزیشن کے احتجاج نے ایوان کو مچھلی منڈی بنادیا ‘اپوزیشن نے ایک بار پھر احد چیمہ کو شہبا زشر یف کا فر نٹ میں (ن) لیگ نے تحر یک انصاف کوچےئر مین تحر یک انصاف عمران خان کو طالبان کا ’’دوست ‘‘قراردیدیا ‘تحر یک انصاف نے نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان پر جانبداری کا الزام عائد کردیاجبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمو د الرشید نے کہا نیب کیخلاف قرارداد اس لئے منظور کی کیونکہ نیب نے شہباز شریف کے فرنٹ مین پر ہاتھ ڈالا ہے اور اب مزید لوگوں کو بھی پکڑوا رہا ہے کسی ادارے کیخلاف سیاسی بنیادوں پر اسمبلی کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے جبکہ(ن) لیگ کے رانا ارشد نے کہا کہ عمران خان اداروں کی تضحیک کریں تو وہ درست ہے طالبان کے ساتھ دوستیاں رکھیں وہ درست ہے ‘ہم کوئی کام کر یں تو غلط۔پنجاب اسمبلی کا جلاس سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدار ت 42منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ،خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم اور انسانی حقوق و اقلیتی امور کے متعلق سوالات کے جواب صوبائی وزیر ندیم کامران،ڈاکٹر فرخ جاوید اور طاہر خلیل سندھو نے دیے۔تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے کہا حکومت اپنی عددی اکثریت کا غلط استعمال کررہی ہے ۔گزشتہ روز جو نیب کیخلاف قرارداد منظور کی گئی ہے اور قواعد و ضوابط سے ہٹ ہے ہم اس قرارداد کو نہیں مانتے۔سپیکر اسمبلی کا جکاؤ بھی حکومت کی طرف ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سپیکر جانبدار ہو چکے ہیں۔اگر سپیکر کا یہی رویہ رہا تو ہم ہاؤس نہیں چلنے دینگے۔سپیکر رانا اقبال نے کہامیرے پاس اختیار ہے مجھے آپ لوگوں سے ڈائریکشن لینے کی ضرورت نہیں جو اسمبلی میں اکثریت ممبران فیصلہ کرینگے میں وہ کرو گا۔میں سب کیلئے برابر ہوں۔

مزید : صفحہ آخر