نواز کی طرح شہباز شریف بھی احتساب سے نہیں بچیں گے‘ شاہ محمود قریشی

نواز کی طرح شہباز شریف بھی احتساب سے نہیں بچیں گے‘ شاہ محمود قریشی

ملتان (سٹی رپورٹر )تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی احتساب سے نہیں بچ سکیں گے 2018میں عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں گے پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کی ہے اور کرتی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحرائے حق طوطل پورہ میں الاحمد فری میڈیکل ڈسپنسری کا وزٹ کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پرتنظیم السعید ملتان کے سٹی صدر محمد بلال سعیدی، زبیر بچہ، محمد رمیض بدر سعیدی،محمد کاظم سعیدی، رانا عبد الجبار ،ڈاکٹر محسن رحمن خان ودیگر بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تنظیم السعید کی مستحق و نادار بیمار لوگوں کو مفت علاج معالجے کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے بڑھتی ہو ئی مہنگائی سمیت دیگر مسائل نے آج غریب عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے لیکن پی ٹی آئی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اب وقت آگیا ہے کہ عوام عام انتخابات میں بے ضمیروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور پی ٹی آئی کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں کیونکہ پی ٹی آئی ہی ایسی سیاسی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر