زونل آفس ملتان میں قائم قرآن محل میں مقدس بوسیدہ اوراق کے ڈھیر‘ محکمانہ سستی کے باعث دریا برد نہ کیے جا سکے

زونل آفس ملتان میں قائم قرآن محل میں مقدس بوسیدہ اوراق کے ڈھیر‘ محکمانہ سستی ...

ملتان (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف کی جانب سے زونل آفس ملتان میں قائم کیا گیا قرآن محل قرآن پاک کے بوسیدہ اوراق سے بھر گیا(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )۔ محکمانہ سستی کے باعث بوسیدہ اوراق کو کئی ماہ سے دریا برد نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے قرآن پاک کے بوسیدہ اوراق مقدسہ کی بوریاں کا باہر ڈھیر لگ چکا ہے۔ واضح رہے کہ درگاہوں سمیت شہر بھر میں موجود بوسیدہ قرآن پاک کے مقدس اوراق کو بے حرمتی سے بچانے کے لئے محکمہ اوقاف ملتان کے زونل دفاتر میں ایک کمرے پر مشتمل قرآن محل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ بوسیدہ اوراق مقدسہ اکھٹے ہونے کی صورت میں انہیں دریا برد کیا جاتا ہے مگر کئی ماہ سے قرآن محل اندر سے بھر چکا ہے اور اب بوسیدہ اوراق مقدسہ کی بوریوں کو قرآن محل کے باہر ڈا لنے کا سلسلہ جاری ہیجس کی وجہ سے بے حرمتی معمول بن چکی ہے جبکہ اس معاملے کے حوالے اوقاف افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر