ہائیکورٹ بار الیکشن‘ قائم مقام صدر اور جنرل سیکرٹری نے شیڈول کا اعلان کر دیا‘ پولنگ 17 مارچ کو ہوگی

ہائیکورٹ بار الیکشن‘ قائم مقام صدر اور جنرل سیکرٹری نے شیڈول کا اعلان کر ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی )ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے پاکستان بار کونسل کی جانب سے مقررکردہ قائم مقام صدراورجنرل سیکرٹری نینئیالیکشن شیڈول کا اعلان(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کردیاہے۔جس کے تحت پولنگ 17 مارچ کومنعقدہوگی۔تفصیل کے مطابق قائم مقام صدرندیم احمدتارڑاورجنرل سیکرٹری مہرمحمداقبال سرگانہ کی جانب پاکستان بارکونسل کی جانب سے اختیارات تفویض ہونے پرشیڈول جاری کرنے کااعلان کیاگیاہے جس کے تحت9 فروری کووصولی کئے گئے کاغذات کیمطابق امیدواروں کی فہرست گزشتہ روزجاری کی گئی ہے۔ اس طرح کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 مارچ کوصبح 9 بجے سے سہ پہر2 بجے تک کی جائیگی اورکاغذات مستردیامنظورہونیکااعلان اسی روزسہ پہر2 بجے کیا جائیگا۔جس کے خلاف اپیل الیکشن بورڈکو6 مارچ کوصبح 9 بجیسے دن ایک بجے تک کی جا سکے گی جن کی سماعت،فیصلہ اورکاغذات کی واپسی اسی روزایک بجے سے شام4 بجے تک ہوگی اورامیدواروں کی حتمی فہرست 7 مارچ کوسہ پہر4 بجے جاری ہوگی اورپولنگ 17 مارچ کوصج 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی جس میں دوپہرایک بجے سے 2 بجے تک نمازوکھانے کاوقفہ ہو گا۔

ہائیکورٹ بار الیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر