وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی جانب سے ہندو برادری کے اعزاز میں ہولی کے موقع پر تقریب کاا نعقاد‘ مبارکباد دی‘ پھول پیش کیے

وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی جانب سے ہندو برادری کے اعزاز میں ہولی کے موقع پر ...

بہاولپور(بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر) وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن کی جانب سے ہولی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے اعزاز میں اپنی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

رہائشگاہ پردعوت دی وزیر تعلیم نے اس موقع پر ہندو کمیونٹی کو ہولی کی مبارکباد دی اور ان کو پھول پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مسلم لیگ کی حکومت ان کے حقوق کا تحفظ کریگی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی ہولی کی خوشیوں میں ہم ہندو کمیونٹی کیساتھ ہیں اس موقع پر ہندو وفد نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ منارٹی کالونی کی درخواست کافی عرصہ سے سیکرٹری کالونیز کے آفس میں بڑی ہے اور اس میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی جس پر وزیر تعلیم نے انہیں یقین دھانی کرائی منارٹی کالونی کی منظوری کیلئے بھرپور کوشش کی جائیگی آخر میں وفاقی وزیر کی جانب سے وفد کے اعزاز میں پرتکلف کھانا دیا گیا وفد میں ساجد ناز،منیش مدن،شام لال جی ممبر ضلع کونسل ،سردار موہن لال ،چوہدری رتن حوالدار،چوہدری چنوں رام،پنڈت مراری لال،پنڈت کشوری لال سماجی کارکن اشوک لال و دیگر شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر