سندھ اسمبلی :اپوزیشن کی شام کی صورتحال پر مذمتی قرارداد جمع

سندھ اسمبلی :اپوزیشن کی شام کی صورتحال پر مذمتی قرارداد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شام کی صورتحال پر مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی جبکہ ایوان میں دوبل منظورکرلئے گئے۔اپوزیشن ارکان کی جانب سے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہاگیاہے کہ شام میں بیگناہوں کوقتل کیاجارہاہے،حکومت اس معاملے پربین الاقوامی فورم پرآوازبلند کرے ،جمعہ کو اسپیکرآغاسراج درانی کی زیرصدارت ہونے والے ا جلاس میں اندرون سندھ کے کالی موری کالج کویونیورسٹی بنانے کا بل جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ترمیمی بل دو ہزار اٹھارہ بھی متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا،اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن نصرت سحرعباسی کو ایک تحریل التوا پیش کرنے کی اجازت نہیں ملی جس پرانہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں ایجنڈے کی کاپی پھاڑی دی اورواک آوٹ کرگئیں بعد میں اجلاس پانچ مارچ تک ملتوی کردیاگیا۔