پاکستان دہشتگردوں کیخلاف مزید اقدامات کرے،پینٹاگون

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف مزید اقدامات کرے،پینٹاگون

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ کا ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ ،دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہ ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف مزید اقدامات کرے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی ترجمان ڈینا وائیٹ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی جانب سے ابھی اس کی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات شک وشبہ سے بالا تر ہے کہ پاکستان دہشتگردی سے بد ترین متاثرہ ملک ہے جبکہ امریکہ جہاں بھی مناسب موقع میسر آئے پاکستان کو دہشتگردی سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرتا رہے گا۔ڈانا وائٹ کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے جب کہ جنوبی ایشیائی پالیسی کے تحت پاکستان سے رابطے میں ہیں اور رہیں گے۔علاوہ ازیں ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امن کے لیے افغان طالبان مذاکرات کی طرف آئیں کیوں کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔

پینٹا گون

مزید : رائے /کراچی صفحہ اول