سندھ اسمبلی ، حیدرآباد کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بل منظور

سندھ اسمبلی ، حیدرآباد کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بل منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں 100 سال پرانے حیدرآباد کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بل منظور کرلیاگیا جبکہ سید سرداراحمد کی ترمیم کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا،تحریک التوا مسترد ہونے پر نصرت سحرعباسی نے واک آوٹ کردیا ۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سینئر وزیرنثارکھوڑو نے حیدرآباد کالی موری کے تاریخی کالج کے 100 سال مکمل ہونے پر یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیافنکشل لیگ کی نصرت سحر عباسی نے ہجرت کالونی کراچی کے سرکاری اسکول کی بندش پر تحریک التو پیش کی تو انھیں بات کرنے سے روک دیا گیا جس پر وہ ایوان سے واک آوٹ کرگئیں۔ایم کیو ایم کے سید سردار احمد کی جانب سے پیش کی ترمیم کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ترمیمی بل منطور کرلیا گیا۔ اسپیکر نے اعلان کیا کہ تین مارچ کو ایوان سینیٹ کے انتخابات کے لیے مخصوص ہوگا اور اجلاس 5 مارچ کی صبح تک ملتوی کردیا