استاد کی انوکھی تصویر نے طالب علموں کی قسمت بدل دی

استاد کی انوکھی تصویر نے طالب علموں کی قسمت بدل دی

گھانا(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی افریقی کے ملک گھانا میں ایک استاد نے کمپیوٹر کی عدم فراہمی کے باعث بلیک بورڈ کو ہی کمپیوٹر بنا دیا۔ بلیک بورڈ پر کمپیوٹر کے پروگرامز کی تصویر کشی نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی بلکہ غریب بچوں کی زندگی بدلنے کا سبب بھی بن گئی۔ وائرل ہونیوالی تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’اوورا ہوتش ‘‘ نامی استاد نے بلیک بورڈ پر کمپیوٹر کا پروگرام ایم ایس ورڈ بنا رکھا ہے اور اس کے ذریعے غریب بچوں کو جدید تعلیم سے روشناس کروانے کی کوشش کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کسی نے مائیکرو سافٹ افریقہ کی توجہ بھی اس طرف دلائی جس کے بعد مائیکرو سافٹ افریقہ نے مذکورہ استاد کو ڈیوائس اور سکول کیلئے دیگر سہولیات دینے کا اعلان کر دیا۔مائیکرو سافٹ افریقہ کا کہنا تھا ایسے اساتذہ کی مدد کرنا ان کی خدمات کا مرکزی حصہ ہے جو اپنے طلبا کو جدید تعلیم سے روشناس کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے استاد کو اپنے جدید پروگرامز میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ وہ مزید بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرسکیں۔

بلیک بورڈ کمپیوٹر

مزید : رائے /کراچی صفحہ اول