خیالی لڑکی کے انسٹاگرام پر 30ہزا ر سے زائد افرادمداح

خیالی لڑکی کے انسٹاگرام پر 30ہزا ر سے زائد افرادمداح

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصے سے ایک ماڈل نے اپنی تصاویر سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی تھی۔ اس کی تصاویر اس قدر مقبول ہوئیں کہ بہت کم عرصے میں ’شوڈو گرام‘ (Shudu Gram)کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسے 30ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کر لیا۔ اب اس لڑکی ایسی حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ سن کر آپ کویقین نہیں آ ئیگا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شوڈوگرام نامی یہ ماڈل درحقیقت کوئی لڑکی نہیں ہے بلکہ یہ تمام تصاویر کمپیوٹر کی تخلیق کردہ ہیں۔ اس شکل اور نام کی کوئی لڑکی اس دنیا میں موجود ہی نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے 28سالہ فوٹوگرافر کیمرون جیمز ولسن نے یہ تصاویر کمپیوٹر کے ذریعے بنائیں اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔یہ تصاویر اس قدر حقیقی لڑکیوں جیسی لگتی ہیں کہ سوشل میڈیاپر دیکھ کر اب تک کئی بڑے برانڈز اسے ماڈلنگ کی پیشکش کر چکے تھے۔ کیمرون کی بنائی اور پوسٹ کی گئی تصاویر میں بھی یہ خیالی لڑکی مختلف برانڈز کی مصنوعات کی ماڈلنگ کرتی نظر آتی ہے۔ ایک تصویر میں اس نے گلوکارہ ریحانا کے برانڈ کی لپ سٹک لگا رکھی ہوتی ہے جس میں وہ اتنی خوبصورت لگ رہی ہوتی ہے کہ اس برانڈ نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کر دی۔‘‘کیمرون کا کہنا ہے کہ ’’مجھے ٹیکنالوجی سے محبت ہے۔ میں نے یہ تخلیقی پراجیکٹ بے مقصد شروع کیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ اتنا مقبول ہو جائے گا۔‘‘

خیالی لڑکی

مزید : رائے /کراچی صفحہ اول