بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی ، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی ، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ جمعہ کو نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کردی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کی کمی کے باعث عوام کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ اس کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی کے بلوں پر ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی سے 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان محروم رہیں گے۔
بجلی