سپریم کورٹ پانامہ لیکس میں شامل دوسرے لوگوں کیخلاف بھی کارروائی کرے‘ لیاقت بلوچ

سپریم کورٹ پانامہ لیکس میں شامل دوسرے لوگوں کیخلاف بھی کارروائی کرے‘ لیاقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم، خانیوال (نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر) مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس میں شامل دیگر سینکڑوں لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کرے ‘احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریسی کا احتجاج بھی ن لیگ کا جعلی ونگ لگتا ہے نوازشریف اور ان کے خاندان کی سیاست کو سورج غروب ہوچکا ‘نظام مصطفی کے نفاذ میں ہی ہمارے مسائل کا حل ہے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
۔آج عوام ایکدوسرے کے دست وگریباں ہے جس کا سہرا سراسر کرپٹ حکمرانوں کے سرجاتا ہے کیونکہ انہوں نے صرف اور صرف لوٹ ماراو رکرپشن کو ترجیح دی ہے اداروں کو برباد کیا ہے ۔2018کا الیکشن اس اعتبار سے بہت اہم ہے اور انشاء اللہ دینی جماعتیں ‘علماء کرام اور دین کی بنیاد پر آئینی سیاسی جمہوری پارلیمانی جدوجہد کرنیوالی پارٹیاں پاکستان کے آئندہ آنیوالے سیاسی او رجمہوری عمل میں کلیدی کردارادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عارف الزمان تھراج کی جانب سے دئیے گئے اعشائیہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر ضلع خانیوال افتخار الحسن چوہدری ‘نائب امیر ضلع خانیوال محمد اسماعیل تاج ‘قیم ضلع فرخ الرحمن کمبوہ ‘راؤ ارتفاع ضیاء اللہ‘سہیل ثاقب چوہدری ‘حاجی ظہور حسین تھراج اورمہر اشرف تھراج‘مہر اسلم تھراج ‘مہر جاوید تھراج سمیت عبدالحکیم کے عہدیداران او رکچا کھوہ کے صحافی موجود تھے ۔ دریں اثناء دارارقم سکول عبدالحکیم کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا رول اور احتساب کے عمل میں ہمارا واضح موقف ہے کہ آئن کی حفاظت کی جائے فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہونے چاہیءں عوام کو جمہوری حق سے محروم نہیں کرنا چاہیءں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ساتھ دیگر436لوگوں کا بھی احتساب کیا جائے بلکہ ہر وہ شخص جس نے لوٹ مار کی ہے اسکا احتساب کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ کرپشن سے دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی ہوئی ہے عوام کو مہنگائی و غربت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ عوامی مسائل کو بھی دیکھے مہنگائی و کرپشن کے ذمہ داران کا بھی احتساب کرے اور اس عمل کو جاری رکھا جائے انہوں نے کہا کہ امریکہ و دیگر غیر مسلم طاقتیں پورے عالم اسلام میں مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہیں عالم اسلام شیعہ سنی کی تفریق سے بالا تر ہوکر اسلام دشمن قوتوں کی ایجنٹی کو چھوڑ کر متحدہوکر ان کا مقابلہ کریں۔
لیاقت بلوچ