پرویزخٹک کا بلوچستان کے عوام کو بلوچ کلچر ڈے پر مبارکباد

پرویزخٹک کا بلوچستان کے عوام کو بلوچ کلچر ڈے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے بلوچستان کے عوام کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوبصورت بلوچستان کی بھر پور اور رنگین ثقافت کا احاطہ ایک دن میں ممکن نہیں تاہم انہوں نے کہاکہ بلوچستان کلچر ڈے ہمیں اس خوبصورت زمین کی متنوع ثقافت کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا کے عوام بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچ عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور اُنہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Back to Conversion Tool