نوا زشریف کی نااہلی‘ ثابت ہوگیا کوئی قانون سے بالا نہیں‘ احمد محمود
صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سیدا حمد محمود نے صادق آباد میں مصروف ترین دن گزارا ، انھوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ‘ سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ سے ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ‘بعد(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
ازاں ماچھی گوٹھ میں سردار حبیب اﷲ خان سولنگی کی رہائش گاہ اور یونین کونسل ولانہ میں جام احمد یار ولانہ ‘جام اﷲیار ولانہ ‘جام اسد یار ولانہ کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی ۔مخدوم سید احمد محمود شام گئے سید عبدالقیوم شاہ بخاری کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں پرپارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں ۔ ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود‘ مخدوم سید عثمان محمود‘ سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘ چوہدری شہزاد عادل باجوہ‘ مختار احمد جام‘ حافظ فیض الرحمن بھیٹ‘ذوالفقار علی بھٹو‘شیخ عبدالواحد‘میاں خالد بن سعید‘ بشیر احمد سومروبھی انکے ہمراہ تھے ۔ مخدوم سید احمد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی نا اہلی سے ثابت ہو گیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، مقررہ وقت پر الیکشن ہوئے تو پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، پیپلزپارٹی جمہوری نظام ، آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پر عزم ہے آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہو گا، انھوں نے مزید کہاکہ چےئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر ملک بھر میں رکنیت سازی کا تیزی سے جاری ہے جو بہت جلد مکمل کر لی جائے گی انھوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کا احترام جمہوریت کے مضبوط استحکام کی ضمانت ہے حکمران جماعت کو فیصلہ قبول کر لینا چاہیے ‘ عدالت میں پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کیا جسے پیپلزپارٹی نے کھلے دل سے قبول کیا‘اداروں سے تصادم جمہوریت کو غیر مستحکم اور ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنے کے مترادف ہے پیپلزپارٹی جمہوری اقدار کے بہتر فروغ ، آئین اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے پر امن ہے۔