حلقہ بندیاں اہم‘انتخابات بروقت ہوتے دکھائی نہیں دے رہے‘ فخر امام

حلقہ بندیاں اہم‘انتخابات بروقت ہوتے دکھائی نہیں دے رہے‘ فخر امام

کبیروالا+بارہ میل (سٹی رپورٹر+نمائندہ پاکستان)سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام نے کبیروالا شہر میں سید گروپ کے سینئر رہنمااور اپنے دیرینہ رفیق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122خانیوال ڈاکٹر راؤ اعجاز انجم کے سسر، ،ٹریفک پولیس کے سابق اہلکار رانا محمد سرور کے بڑے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

بھائی،پراونشنل کواپریٹو بینک کبیروالا کے کیشئر رانا خالد سرور ،ایس ڈی او میپکو کبیروالا سٹی رانا راشد سرور کے تایا ،معروف تاجر رانا اعجاز حسین، جنرل منیجر پی ٹی سی ایل لاہور رانا فیاض احمد کے برادر نسبتی،رانا فرحان عمر ،رانا کامران عمر،رانا عمیرعمر،حافظ رانا عمران عمر کے والد، پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے سابق آفیسررانا عمردرا ز خاں کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حلقہ بندیاں بہت اہم ہیں ،عام انتخابات بروقت ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ،موجودہ اسمبلیوں کی مدت 5جون 2018ء کو ختم ہوجائے گی لیکن حلقہ بندیوں کے معاملات اور تکمیل ہوتی ہوئی نظر نہیں آتی ،سیاسی جماعتوں کو پہلے اس پر غور کرنا چاہیے تھا،جو نہیں ہوا،یہی اہم مسئلہ ہے ،جسکی وجہ سے عام انتخابات میں 6ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہونیوالے سینٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیٹیں بڑھیں گی مگر واضح اکثریت کسی پارٹی کی نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب تقریباً اپنا انتخابی قد کاٹھ ختم کرچکی ہے ،آئندہ لیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام نے سید گروپ کے سینئر رہنمااور اپنے دیرینہ رفیق رانا عمردراز کی سید گروپ کے ساتھ دیرینہ وابستگی اور خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ رانا عمردراز کی وفات سے سید گروپ اپنے ایک مخلص اور فعال رہنما سے محروم ہوگیاہے،جسکی کمی کا احساس ہمارے گروپ کو مدتوں تک ہوتا رہے گا۔قبل ازیں سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122خانیوال ڈاکٹر راؤ اعجاز انجم ،جنرل منیجر پی ٹی سی ایل لاہور رانا فیاض احمد، رانا محمد سرور، رانا خالد سرور ،ایس ڈی او میپکو کبیروالا سٹی رانا راشد سرور ، رانا اعجاز حسین،رانا فرحان عمر ،رانا کامران عمر،رانا عمیرعمر،حافظ رانا عمران عمر ،رانا حیدر علی ایڈووکیٹ،رانا عابد سرور،رانا ساجد سرور،افضل خان بلوچ،رانا ماجد مصطفےٰ،حفیظ سعیدی،قاسم خاں ایری ،محمد اکرام اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر